ETV Bharat / state

ممتا بالا ٹھاکر ترنمول کانگریس کی مہم سے الگ

متوا سماج کی سربراہ ممتا بالا ٹھاکر نے ترنمول کانگریس کی شہریت ترمیمی بل کے خلاف مہم سے دور ہیں۔ ان کے مہم سے الگ ہونے کے بعد افوائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے

ممتابلاٹھاکر ترنمول کانگریس کی مہم سے الگ

author img

By

Published : Dec 11, 2019, 10:29 PM IST

ایک طرف جہاں مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کررہی وہیں متوا سماج کی سربراہ اور ترنمول کانگریس کی سابق رکن پارلیمان ممتا بالا ٹھاکر پوری مہم سے الگ ہیں اور خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش سے بڑی تعداد میں متوا سماج سے لوگ یہاں آکر آباد ہوئے ہیں۔گزشتہ دنوں شمالی 24پرگنہ ضلع صدر و ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا مگر اس میں ممتا بالا ٹھاکر نے شرکت نہیں کی تھی۔

خیال رہے کہ بن گاؤں لوک سبھا حلقہ جہاں سے ممتا بالا ٹھاکر کامیاب ہوئی تھی کو اس مرتبہ اپنے ہی خاندان کے ایک فرد جو بی جے پی کے امیدوار تھے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔متواسماج ایک عرصے شہریت کیلئے تحریک چلارہی ہے۔

متوا سماج کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت بنگلہ ددیش سے آئے ہنددں کو شہریت دے رہی تو اس کی مخالفت کی کیا وجہ ہے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ گرچہ ترنمول کانگریس اس بل کی مخالفت کررہی ہے مگر ممتا بالا ٹھاکر کیلئے اس بل کی مخالفت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اس لیے وہ اس احتجاج کا حصہ نہیں بن رہی ہیں۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.