ETV Bharat / state

مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ کی بحالی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج - مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ کی بحالی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج

مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ کو بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے دور رکنی بنچ کے فیصلے کو مدرسہ منیجنگ کمیٹی آف ویسٹ بنگال نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ
مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ
author img

By

Published : Jan 8, 2020, 10:45 PM IST

سپریم کورٹ کی دورکنی بنچ نے سوموار کو مغربی بنگال مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ 2008کو بحال کردیا ہے۔اس ایکٹ کی بحالی سے کمیشن کو بنگال کے مدرسوں میں اساتذہ کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گاوے اور جسٹس سریا کانت پر مشتمل بنچ نے کہا ہے کہ مدرسہ منیجنگ کمیٹی کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت ہوگی۔

مدرسہ منیجنگ کمیٹی کی پیروی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ کی دورکنی بنچ کے فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے اور اس کی سماعت بڑے بنچ کے ذریعہ ہونی چاہیے کیوں کہ یہ اقلیتوں کے حقوق کا معاملہ ہے۔

جسٹس ارون مشرا اور جسٹس یو یو للیت پر مشتمل بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کمیشن کے قیام اقلیتی اداروں کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے،صلاحیت وقابلیت کو معیار بنانے کیلئے سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

اگر میرٹ کا خیال نہیں رکھا گیا تو اقلیتی ادارے غیراقلیتی اداروں کے مقابلے پیچھے رہ جائیں گے۔

151صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن ایکٹ کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری نیشن اور اقلیتی اداروں کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیاجائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.