ETV Bharat / state

کولکاتا پولس کا رات میں نگرانی میں اضافہ - مغربی بنگال

حیدرآبادعصمت دری واقعے کے بعد کولکاتا پولس نے ریاست کے دارلحکومت کولکاتا شہر میں بالخصوص رات کے وقت سیکورٹی انتظامات سخت کردیے ہیں۔

کولکاتا پولس کا رات میں نگرانی میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 7, 2019, 10:42 PM IST

اناؤ اور حیدرآباد میں عصمت دری کے بعد مغربی بنگال کی کولکاتا پولس نے رات کے وقت خواتین کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ کولکاتا میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار نے ہرایک پولس اسٹیشن کو سخت ہدایات جاری کیے ہیں ۔ رات کے وقت سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہم کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پولس افسران کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اورشہر میں خواتین کو سخت سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے کئی اقدامات کیے جائیں گے۔مشکوک افراد سے چھ تاچھ کی جائے گی اور معقول جواب نہیں ملنے پر انہیں حراست میں بھی لیاجاسکتاہے۔

کولکاتا پولس کمشنر نے کہا کہ رات کے وقت نگرانی میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسی طرح چھوٹی سڑکوں پر نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا۔

مشترکہ کارروائی میں کل کولکاتا پولس نے 74افراد کو خواتین کو گورنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولس نے بتایا کہ51بائیک کو ضبط کیا ہے۔اس کے علاوہ جگہ جگہ ناکا چیکنگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے قتل اور مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے انگریز بازار میں خاتون کی جھسلی ہوئی لاش ملنے کے بعد ریاستی وزیراعلیٰ نے خواتین کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افرادکی گرفتاری کے فوراًچارج شیٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس اگر کارروائی کرنے میں تاخیرکرتی ہے تواس کے خلاف محکہ ذاتی کارروائی کی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.