وزیراعظم کی اپیل پر جنتا کرفیو کے دن مغربی بنگال کی کولکاتا میٹرو نے میٹرو سروس بند کرنے کے بجائے ٹرینوں کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وز یر اعظم نے ملک بھر کے عوام سے 22مارچ کو کرفیو کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے ۔
اس کی وجہ سے دہلی میٹرو سروس نے بند کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں محکمہ ریلوے نے سیکڑوں ٹرینوں کو بند کردیا ہے۔
کولکاتا میٹرو ریل اتھارٹی نے مطلع کیا کہ میٹرو سروس مکمل طور پر بند نہیں کی جائے گی
تاہم اتوار کو چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے کافی کم ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
اتھارٹی نے کہا کہ 22مارچ کو نصف گھنٹے کے فرق سے میٹرو ٹرین چلے گی ۔اتوار کو عام طور پر 124ٹرینیں چلتی ہیں وہیں کل جنتا کرفیو کے دوران ٹرینوں کی تعداد میں کمی کردی جائے گی ۔
مغربی بنگال میں اس طرح اب تک کوروناوائرس کا یہ تیسرا کیس ہے۔ تینوں میں سے دو انگلینڈ سے جبکہ ایک کیس اسکاٹ لینڈ سے مغربی بنگال منتقل ہو ا ہے
محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کا دوسرا کیس بھی برطانیہ سے ہی آیا ہے۔اب تک کمیونیٹی ٹرانسمیشن نہیں ہوا ہے۔
محکمہ صحت نے بیرون ممالک سے لوٹنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ و ہ خود 14دنوں کیلئے کورنٹائن میں چلے جائیں
دوسری طرف کورونا کی وجہ سے عالمی اموات کی تعداد 10،000 کو عبور کر چکی ہے۔
سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں ، جہاں 3،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3،132 ہے ۔ دنیا میں کم از کم 2،44،500 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔