ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں مدھیامک و ہائر سکنڈری بورڈ امتحانات منسوخ

کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال کے مد نظر حکومت مغربی بنگال نے مدھیامک اور ہائر سکنڈری بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کا اعلان کیا۔ اس معاملے میں عوام کی بھی رائے مانگی گئی تھی۔

west bengal higher secondary and madhyamik exams cancelled due to pandemic
مغربی بنگال میں مدھیامک و ہائر سکنڈری بورڈ امتحانات منسوخ
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 7:16 PM IST

مغربی بنگال میں جاری کورونا کی دوسری لہر سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں نطام تعلیم بھی بہت متاثر ہوا ہے۔ کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں تعلیمی ادارے لگاتار دو برسوں سے بند ہیں۔جس کے نتیجے میں نظام تعلیم بہت متاثر ہوا ہے۔

مغربی بنگال میں مدھیامک و ہائر سکنڈری بورڈ امتحانات منسوخ

گذشتہ سال کسی طرح مدھیامک و ہائر سکنڈری بورڈ کے امتحانات منعقد کئے گئے ہیں۔لیکن اس بار حالات کے مدنظر ریاستی حکومت نے ماہرین تعلیم سے صلاح و مشورہ کے بعد امتحانات مبسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے اس سلسلے میں عوام سے بھی رائے طلبی کی تھی۔حکومت نے طلباء و والدین سے پوچھا تھا کہ بورڈ کے امتحانات کرائے جائے یا نہیں۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے سبب موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہم ماہرین تعلیم کی ایک کمیٹی سے صلاح و مشورہ کیا کہ ایسے حالات میں مدھیامک و ہائر سکنڈری بورڈ کے امتحانات کرائے جائیں یا منسوخ کر دیا جائے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی بتایا کہ اس سلسلے میں ہم نے طلباء و والدین سے رائے طلب کی تھی۔مدھیامک امتحانات کے سلسلے میں ہمیں ہزاروں کی تعداد میں ای میل موصول ہوئے ہیں 79 فیصد لوگوں نے امتحانات منسوخ کرنے کی بات کہی ہے جبکہ ہائر سکنڈری بورڈ امتحان کے سلسلے میں موصول ای میل میں 83 فیصد افراد نے امتحانات منسوخ کرنے کے حق میں رائے دی ہے۔

ممتا بنرجی نے طلباء کو مارکس کس طرح طے کئے جائیں گے اس سلسلے میں کہا کہ ماہرین کی ٹیم اس سلسلے میں غور و خوض کر رہی ایک ہفتے کے اندر اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.