ETV Bharat / state

رفیوجی کیمپوں کے باشندوں کے نام پر زمین الاٹ منٹ کا فیصلہ - مغربی بنگال کے وزیر برقیات

Bengal Govt Reaction مغربی بنگال حکومت نے رفیوجی کالونیوں کے باشندوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

رفیوجی کیمپوں کے باشندوں کے نام پر زمین الاٹ منٹ کا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 3:15 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر برقیات اروپ بسواس نے اس فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ رفیوجی کیمپ کے صد فیصدباشندوں کو زمین لیز پر دیدی گئی ہے۔ ریاست کے آبی وسائل کے وزیر مانس بھوئیاں نے کہا کہ بایاں محاذ نے صرف ہمدردی کا اظہار کرتی تھی مگر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس کا حل نکال دیا ہے۔

1947 میں تقسیم کے بعدمشرقی پاکستان (بنگلہ دیش سے )بڑی تعداد میں مہاجرین بھارت آئے۔ حکومت نے انہیں مختلف اضلاع میں رہنے کے لیے زمین فراہم کی۔ اس زمین پر ایک بستی بنائی گئی ہے۔ ان کورفیوجی کالونیا کہا جاتا ہے، ان کالونیوں کی شناخت ہمیشہ باقی ضلع یا شہر سے الگ کی گئی ہے۔کہا جاتا ہے کہ ان کالونیوں کو مقامی آبادی سے دور بنایا گیا۔اب ممتا بنرجی نے کالونیوں میں رہنے والوں کے نام پر زمین الاٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

ریاستی وزیر اروپ بسوانس نے کہاکہ پناہ گزین کالونی کے لوگ، جو طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیںان کے نام پر زمین الاٹ منٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ان کا مستقل پتہ ہوگیا ہے۔

حکومت نے شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہگلی سمیت تمام سرحدی اضلاع میں بے گھر لوگوں کے لیے رہائش فراہم کی تھی۔ تاہم انہیں مستقل طور پر یہ جگہ فراہم نہیں کی گئی تھی ۔مہاجرین نے اپریل 1953 میں مستقل پتہ کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک چلائی تھی ۔1954 کے ایک حکومتی فیصلے نے پناہ گزین کالونی کے مختلف علاقوں کے مستقل وجود کو یقینی بنایا گیا۔ اس وعدے کو پورا کرنے میں کئی سال لگ گئے۔ کالونی میں رہنے والے زیادہ تر لوگوں کی شکایت ہے کہ اتنے سال گزر جانے کے باوجود یہ مکانات ان کے نام پر مستقل نہیں کیا جارہا ہے۔ جمعرات کو اروپ بسواس نے کہا کہ حکومت کے مطابق 99 فیصد افراد کوزمین لیز پردی گئی ہیں۔ بقیہ ایک فیصد کوبھی جلد الاٹ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن کے نام پر زمین الاٹ منٹ نہیں کیا گیا ہے وہ اپنے خاندانی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سیو ایجوکیشن کمیٹی نے این ای پی 2020 پر پرو پیپل تعلیمی پالیسی اور سروے رپورٹ پیش کی

ریاستی وزیر مانس بھوئیاں نے سابقہ بائیں محاذ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیں محاذ حکومت نے صرف ہمدری کا مظاہرہ کیا کہ مگر ان رفیوجیوں کے مسائل کو حل کرنے کی سمت میں کوئی کارروائی نہیں کی ۔اب حکومت نے ان کے نام پر زمین الاٹ کردیا ہے اور اس کے بعد امید ہے کہ ان کالونیوں کی حالت بہتر ہوگی ۔یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.