مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ریاستی اسلمی میں سوالوں کے جواب میں کہاکہ طوفان سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانا آسان بات نہیں ہے۔ چند گھنٹوں کے طوفان نے سمندر سے متصل اضلاع میں کئی لوگ کروڑ روپے کا نقصان ہو ا۔
انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں بھیانک طوفان کے سبب 15 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ اس دوران کئی لاکھ کروڑ روپےکا نقصان ہو ا ہے۔ ریاستی حکومت نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کا بھر کام کیا ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ 23 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو ا۔ریاستی حکومت نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کی رپورٹ کومرکزی حکومت کے پاس بھیجی گئی تھی ۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ پر مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں آ یا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کرنے کے علاوہ انہوں نے ریاستی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی ہے ۔ٹویٹ کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ لوگوں کی مصبیت کے وقت ان کے ساتھ ہیں۔لیکن حقیقیت میں وہ دونوں عوام سے کوسوں دور ہیں۔
ممتابنرج نے کہاکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے پاس مذہب کے نام پر سیاست اور این آ ر سی کے علاوہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔ٹویٹ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ تیس ہزار کروڑ روپے کے نقصان ہوئے ہیں۔مرکزی حکومت کی جانب سےایک ہزار دوسو کروڑ روپے ملے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جو کچھ ہو سکا۔ وہ کیا۔ لیکن جہاں مرکزی حکومت کی مدد کرنے کی بات تھی وہ نہیں کی۔
انہوں نے کہاکہ میں خود طوفان سے متاثرہ علاقے شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کا دورہ کیا تھا ۔ سمندر سے متصل اضلاع میں ہونےو الی تباہی کی تفصیلی رپورٹ مرکزی حکومت کو بھیجی گئی تھی۔ لیکن مرکزی حکومت نے مدد کرنے کے بجائے ٹویٹ کرکے سارے مسئلے کا حل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ممتابنرجی نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ریاستی عوام سے مذاق تو ہی کیا ہے۔ اس سے بری بات اور کئی ہو سکتی ہے۔