کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے جادوپور کے وائس چانسلر کو استعفیٰ دینے کا حکم دیا ہے۔ گورنر نے وائس چانسلر کے استعفیٰ کو آج سے موثر بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیر تعلیم برتیا باسو نے اس پرردعمل میں کہاکہ میرے پاس اس معاملے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ وہ بھرتی کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ وہ وائس چانسلر کی تمام مراعات کا فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔
وزیر تعلیم برتیا باسو نے کہا کہ ہم نے اس تمام انارکی کو ختم کرنے کے لیے یہ بل پاس کیا ہے۔گورنر سی وی آنند بوس نے ایک ماہ قبل امیتابھ دت کو جادو پور کا عبوری وائس چانسلر مقرر کیا تھا۔
حالانکہ وہ وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے کے بعد اس عہدے کے تمام مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا رہے تھے۔ جادو پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ کافی عرصے سے خالی تھا۔ پروفیسر امیتابھ دتہ کو گورنر اور اچاریہ نے اس عہدے پر مقرر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Criticizes Governor ممتا بنرجی نے گورنر کے کام کاج پر سخت ناراضگی ظاہر کی
دوسری طرف مغربی بنگال کے گورنر نے آج بتایا ہے کہ راج بھون میںبدعنوانی مخالف سیل قائم ہونے کے 48گھنٹے میںریاست کے کچھ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے خلاف مختلف مالی بے ضابطگیوں کی شکایات ملای ہے ۔پہلے ہی راج بھون میں شروع کی گئی سیل کی ہیلپ لائن میں درج کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ریاست کے ان پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی منظوری کی تجدید کو عارضی طور پر روکا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔