ETV Bharat / state

ریاستی وزیر کی مرکزی وزیر داخلہ پر نکتہ چینی

وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے نام لیے بغیر وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بنگال کی نہیں اتر پردیش کی فکر کریں جہاں روازنہ خواتین پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے'۔

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 3:40 PM IST

بنگال کی فکر چھوڑیں اتر پردیش پر توجہ مرکوز کریں

مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اعلی رہنماؤں اور مرکزی وزراء کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو بنگال کو ہدف تنقید بنانے کام چھوڑ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں سب کچھ ٹھیک ہے، لوگ پر امن زندگی گزار رہے ہیں، یہاں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لیے بغیر ریاستی وزیر نے کہا کہ اترپردیش کے حالات بہت خراب ہیں۔ وہاں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔
بی جے پی کے قومی صدر آج بنگال پہنچیں گے

بی جے پی کے رہنماؤں اور بنگال کے گورنر کو چھوڑ کر پورے ملک کو پتہ ہے کہ اتر پردیش میں کیا چل رہا ہے۔

وزیر داخلہ، گورنر اور بی جے پی کے رہنماؤں کو پر امن بنگال کی فکر چھوڑ کر اتر پردیش میں خراب صورتحال کو پٹری پر لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش، مدھیہ پردیش آسام سمیت تمام بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے بارے میں سب کو پتہ ہے۔ ان ریاستوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ امت شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ مغربی بنگال کی صورتحال بہت خراب ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان، رکن اسمبلی کی شکایات اور گورنر کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی بنگال کے بارے میں سوچا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.