ETV Bharat / bharat

گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول امریکہ میں گرفتار، کیلیفورنیا سے پکڑا گیا - LAWRENCE BISHNOI

انمول بشنوئی بھارت میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور قتل کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔

LAWRENCE BISHNOI
گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول امریکہ میں گرفتار (File Photo - IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2024, 9:44 PM IST

ممبئی: گجرات کے احمد آباد کی سابرمتی جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول بشنوئی امریکہ میں پکڑا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پیر کو ممبئی پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انمول مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے اور قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انمول بشنوئی کیلیفورنیا میں پکڑا گیا۔

ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ انمول بشنوئی سے پوچھ گچھ کے بعد امریکی حکام اسے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے سلسلے میں کینیڈین حکام کے حوالے کر سکتے ہیں اور پھر بھارتی حکام اسے اپنی تحویل میں لے سکتے ہیں۔

انمول بشنوئی گزشتہ سال بھارت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا اور اپنے بھائی لارنس بشنوئی کی گرفتاری کے بعد وہ بشنوئی گینگ کے جرائم پیشہ نیٹ ورک میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔ انمول بھارت میں کئی مجرمانہ مقدمات میں مطلوب ہے، جن میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ اور 2022 میں پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کا قتل شامل ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل میں بھی اس کا نام سامنے آیا ہے۔

انمول کے خلاف 18 فوجداری مقدمات درج ہیں:

چند ہفتے قبل ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے انمول بشنوئی کی حوالگی کی کارروائی شروع کی تھی۔ اب وہ امریکہ میں نظر بند ہیں۔ انمول کے خلاف این آئی اے کے دو مقدمات اور 18 دیگر فوجداری مقدمات بھی درج ہیں۔ حال ہی میں این آئی اے نے انمول بشنوئی کے بارے میں جانکاری دینے پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

انمول جعلی پاسپورٹ لے کر کینیڈا بھاگ گیا تھا:

رپورٹ کے مطابق انمول بشنوئی 2023 میں جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرکے کینیڈا فرار ہوگیا تھا۔ اس کے مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے، ممبئی کی ایک عدالت نے اس سال جولائی میں ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق انمول ممبئی میں بابا صدیقی کے قتل میں ملوث تھا کیونکہ وہ قتل کرنے والے شوٹروں سے رابطہ کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

لارنس بشنوئی کے بھائی کے بارے میں امریکہ نے اہم جانکاری دی، ممبئی پولیس حرکت میں!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.