سجیت بوس ریاست کے پہلے وزیر ہیں جو کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ فی الحال ان کو ان کے گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تموناس گھوش اس سے قبل کورونا وائرس کے زد میں آ چکے ہیں۔ جن کا گھر کالی گھاٹ، ممتا بنرجی کے گھر کے قریب ہے۔ سجیت بوس کے کنبہ میں کسی کو کورونا متاثر پائے جانے کے بعد ان کے گھر کے تمام افراد کا کورونا جانچ ہوا جس میں سجیت بوس بھی کورونا سے متاثر پائے گئے۔ سجیت بوس مہاجر مزدوروں کو گھر واپس لانے کا کام کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق درگا پور سے واپسی کے بعد وہ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ فی الوقت وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں بھی کورونا سے متاثر ہوئیں ہیں۔ وہیں مغربی بنگال میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشہ 24 گھنٹے میں 388 افراد میں کورونا وائرس کی علامت پائے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4536 ہو گئی یے۔ جبکہ 295 افراد کی اب تک موت ہو چکی ہے۔
اس وقت سرگرم کورونا متاثرین کی تعداد 2573 تک پہنچ چکی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں متاثر ہونے والوں میں 87 افراد کا تعلق کولکاتا سے ہے۔ اس کے بعد ہوڑہ، شمالی 24 پرگنہ ہیں جہاں 55 اور 49 کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ شمالی دیناج پور میں 46 افراد متاثر ہوئے ہیں اور بیربھوم میں 27 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں 6 افراد کی موت ہوئی ہے۔جس میں 3 کولکاتا اور ہوڑہ 2 اور ایک شمالی 24 پرگنہ کا ہے۔ مرنے والوں کی کل تعداد اب تک 295 ہو چکی ہے۔