ETV Bharat / state

آرجی کار میڈیکل کالج میں آتشزدگی - دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا کے آرجی کار میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ایمرجنسی شعبے میں سہ پہر آگ لگنے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی۔

آرجی کار میڈیکل کالج میں آتشزدگی
آرجی کار میڈیکل کالج میں آتشزدگی
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 10:57 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع آرجی کار میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ایمرجنسی شعبے میں سہ پہر آگ لگنے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی،تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے ۔

آج سہ پہر 3.30بجے کے قریب ایمرجنسی شعبے میں آگ کو نوٹس کیا گیا اس کے بعد مریض اور ان کے رشتہ داروں میں افراد میں افرتفری مچ گئی ۔

تقریبا 40مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے ۔نصف گھنٹے کی سخت محنت کے بعد فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔جانچ جاری ہے ۔

فائربریگیڈ کے اہلکار کاکہنا ہے کہ آدھے گھنٹے کے اندر ہی آگ پر قابو پانے میں کامیا بی ملی۔ اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔ ابتدا ئی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آ یا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.