مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں گزشتہ دو مہینوں سے بند فیری سروس کو دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔
فیری سروس دوبارہ بحال ہونے کے بعد ہوڑہ اور کولکاتا کے مسافروں نے بڑی راحت کی سانس لی ہے۔ مسافراب پندرہ منٹوں میں ہوڑہ سے کولکاتا کے درمیان سفر کرسکتے ہیں۔
لاک ڈاؤن 5کے پہلے دن کولکاتامیں معاشرتی فاصلے کا خیال رکھے بغیر بڑی تعداد میں لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکلے اور کئی مقامات پر بڑے پیمانے پر ٹریفک جام بھی نظر آیا۔
گزشتہ 68دنوں سے شہر میں مارکیٹ اور بازار بند تھے۔آج بیشتر دوکانیں کھل گئی ہیں۔اس کے علاوہ مذہبی مقامات کالی مندر لیک کالی باری اور مساجد بھی کھول گئے ہیں۔
تاہم وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ہدایت دی ہے کہ مذہبی مقامات پر ایک ساتھ دس سے زاید افراد جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔
بس میں سیٹ سے زاید افراد سوار نہیں کرنے کی ہدایت کے باوجود بسوں میں بھیڑ نظر آئی اور اس کے علاوہ بڑی تعداد میں کار اور موٹر سائیکل بھی سڑک پر تھے۔
ائیر پورٹ کے قریب جیسر روڈ، ایکسپلینڈ، وی آئی پی رو ڈ اور ہوڑہ برج پر لوگ بس کے انتظار میں قطار میں کھڑے نظرآئے۔اس کے علاوہ بی ٹی روڈ پر ٹریفک نظرآیا۔چندروڈوں پر ہی اس وقت بسیں چل رہی ہیں۔ہوڑہ، ہگلی اور بین ریاستی بسیں بھی چلنا شروع ہوگیا ہے۔
تاہم مائیکرو، اسمال، میڈیم اور بڑے انڈسٹری کو صد فیصد ورک فورسیس کے ساتھ یکم جون سے کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔اس کے علاوہ ٹی وی اور سنیما پروڈکشن کو بھی کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
جوٹ اور چائے باغات میں بھی صد فیصد ورک فورسیس کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تاہم بڑی تعداد میں ورکر بہار، اڑیسہ، جھاڑ کھنڈ لوٹ چکے ہیں اس لئے فیکٹریوں میں لیبر کی اچھی خاصی کمی ہے۔
اس کے علاوہ بنگال کے سرکاری اور نجی دفاتر میں 8مئی سے 70فیصد حاضری کے ساتھ کام کی اجازت دیدی گئی ہے۔تاہم کنٹیمٹ زون میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔