ETV Bharat / state

اساتذہ کے خلاف کارروائی کا انتباہ - ڈیوٹی

مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے ڈیوٹی چھوڑ کر حکومت کے خلاف مظاہرے میں شامل اساتذہ کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے مگر مظاہرے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں ہوں گے۔

اساتذہ کے خلاف کارروائی کا انتباہ
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 1:34 PM IST

وزیر تعلیم نے کہا کہ تقرری کولے کر ناراض اساتذہ کواحتجاج اور مظاہرے کا راستہ ترک کرکے بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر وہ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں حکومت ان کا استقبال کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اساتذہ اگر بات چیت کے بجائے احتجاج اور مظاہرے پر یقین رکھتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروا ئی کی جائے گی ۔کارروائی کے بعد اساتذہ کے پاس بولنے کے لیے کچھ بھی باقی نہیں رہ جائے گا۔

پارتھو چٹر جی نے کہاکہ اساتذہ کس بات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اساتذہ کی تقرری گائیڈ لائن کے مطابق ہی ہوگی ۔ حکومت کسی کے دباؤ میں آکر کام کرنے والی نہیں ہے۔

اساتذہ کے خلاف کارروائی کا انتباہ

وزیر تعلیم کے مطابق اساتذہ اسکول سے غیرحاضر ہو کر احتجاج اور مظاہرے میں شامل ہو تے ہیں۔ چھٹی کرکے تحریک چلاتے ہیں۔ حکومت انہیں کام کرنے کے لیے تنخواہ دیتی ہے نہ کہ احتجاج اور مظاہرے کے لیے۔

اساتذہ کو انتباہ کر تے ہوئے کہا کہ 21 جولائی کو شہید دیوس کے بعد تقرری کے مسئلے سلجھانے اور ناراض اساتذہ سے بات چیت کے لیے انڈور اسٹیڈیم میں میٹنگ بلائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم ایس کے، ایس ایس کے اور کالجوں میں عرضی لیکچرار کومستقل کرنے کو لے تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.