ان کی جگہ پر مکتہ آریا کو نیا ڈی ایم مقرر کیا ہے۔
مغربی بنگال کے بی جے پی کا کہنا ہے کہ ڈی ایم اوما شنکر پر کو پہلے ہی ہٹا دیا جانا چاہئے تھے۔ بی جے پی کی جانب سے ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ووٹ لوٹنے میں مدد کی تھی۔
گذشتہ روز ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہونے کے بعد اوما شنکر کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
عام طور انتخابات سے قبل اس طرح حکام کے تبادلے کئے جاتے ہیں، یا انہیں اپنےعہدے سے ہٹایا جاتا ہے ، تاہم اس بار ایسا ہوا ہے کہ انتخابات کےبعد ڈی ایم اوما شنکر کو اپنے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔