ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنماؤں میں عام لوگوں کو ملک بدر کرنے کی ہمت نہیں: محمد سلیم - etv bharat news

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے تعلق سے بی جے پی کے رہنماؤں کی زبردست تنقید کی۔

محمد سلیم
محمد سلیم
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 10:37 AM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہرش چندر پور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ' اسمبلی انتخابات قریب ہے اس لیے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کو لے کر بیان بازی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں میں کسی بھی عام آدمی کو ملک بدر کرنے کی ہمت نہیں ہےکیونکہ انہیں شہریت ترمیمی ایکٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے۔اگر انہیں سی اے اے اور این آر سی کو لے کر وضاحت کرنے کہا جائے تو وہ نہیں کر پائے گے۔

محمد سلیم نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو سبق سکھانے کا بالکل صحیح وقت آ گیا ہے۔

عوام کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔عوام کی مدد سے ہی مغربی بنگال میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

ترنمول کانگریس کو باہر کا راستہ دکھانے کی ضرورت ہے۔سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی اب ایک کھیل بن چکا ہے۔اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔مسلمانوں کو انتہاپسند نہیں بلکہ مسلمان اور مغربی بنگال میں رہنے والے مسلمانوں کو بنگلہ دیشی نہیں بلکہ بھارتی مسلمان کہنا ہوگا۔

سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔اسمبلی اجلاس کا انعقاد کیا جاسکتا ہے لیکن پارلیمنٹ کی اجازت نہیں ہے، وزیر اعلی سے زیادہ گورنر کو اختیارات سونپ دیے گیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.