ETV Bharat / state

Mamata Banerjee On Manipur وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے منی پور جانے کے لئے مرکز کو خط لکھا

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منی پور کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے منی پور کا دورہ کرنے کے لئے مرکز کو خط لکھا ہے۔ پتہ نہیں مرکز کی جانب سے منی پور جانے کی اجازت ملتی ہے یا نہیں-

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے منی پور جانے کے لئے مرکز کو خط لکھا

author img

By

Published : May 30, 2023, 7:30 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منی پور کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خود منی پور کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے وہاں جانے کا اعلان کیا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مرکز کو خط لکھ کر منی پور جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی منی پور جا چکے ہیں۔ اب ممتابنرجی نے وہاں جانے کی خواہش ظاہر کی۔ترنمنول کانگریس کی سربراہ نے منی پور کی موجودہ صورتحال کے لئے بار بار بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

  • #WATCH | "I have been saying for so many days that they should visit Manipur. So many people died, the country must be told how many people died in the state and what's the situation in Manipur": West Bengal CM pic.twitter.com/QdIU4ltkA0

    — ANI (@ANI) May 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہاکہ منی پور میں آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کے لیے ایک سیاسی جماعت ذمہ دار ہے۔مرکزی حکومت پر منی پور کے حالات پر قابو پانے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ پیر کو منی پور پہنچے۔ انہوں نے اس رات منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ اور ریاست کی گورننگ کونسل کے ساتھ میٹنگ کی۔اس سے کیا وہاں کی حالت میں بہتری آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منی پور کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مقامی باشندوں کے ساتھ بات چیت کرنی ہوگی۔مقامی باشندوں سے بات چیت کئے بغیر وہاں کے مسائل حل نہیں کئے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Adhir Ranjan Choudhary بائرن بسواس کے جانے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ادھیر رنجن چودھری

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے منی پور پور کے باشندوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔منی پور میں پھنسے لوگوں کی سیکیورٹی کے لئے مغربی بنگال کی حکومت نے کنٹرول روم کھول رکھا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے ریاستی حکومت منی پور حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.