ETV Bharat / state

Mamata On Opposition Alliance ہم بھارت کے عوام کی بہتری کے لئے جدوجہد کریں گے، ممتابنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے ممبئی میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے عوام کی بہتری کے حق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔اس کے لئے عوام کی حمایت چاہئے۔

م بھارت کے عوام کی بہتری کے لئے جدوجہد کریں گے:ممتابنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 3:20 PM IST

کولکاتا: عام انتخابات2024 کی تیاریوں کے درمیان سیاسی گہماگہمی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد انڈیا کی جانب سے مختلف ریاستوں میں میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں متعدد اپوزیشن جماعتوں نے ممبئی میں ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ سے الگ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کے خلاف ہم تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم میں آ چکے ہیں۔اس کے لئے ایک رائے بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں اس سے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کیا جا سکے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم عام لوگوں کے حقوق کی بہتری اور ملک ملک میں جمہوریت کو مضبوط بہتر بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ہم اپنی کوشش میں کامیاب ہوں گے لیکن اس کے لئے ہمیں عوام کی حمایت چاہئے۔عوام کی حمایت کی بدولت ہی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:India Alliance Meeting ممبئی میں آج دوسرے دن انڈیا اتحاد کی میٹنگ جاری

غور طلب ہے کہ ممبئی میں جاری اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا کی تیسری میٹنگ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس سمیت تمام اہم رہنماوں نے عام انتخابات 2024 میں بی جے پی کے خلاف ٹھوس حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.