مغربی بنگال کے سکریٹرئیٹ بلڈنگ نوبنو میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ریاستی چیف سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد اس پر عمل کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف جاری ایڈوائزری کو کسی بھی قیمت پر نظر اندا زنہیں کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ کوروناوائرس اب بین الاقوامی وبا بن گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ 18 مارچ کو ایڈن گارڈن میں ہونے والے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کے بعد بی سی سی آئی نے اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ 18 مارچ کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا ون ڈے میچ کے ساتھ ساتھ تمام کھیل کے مقابلوں کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹناہماراولین مقصد ہے۔ اس سے نمٹنے کےلئے ریاست کے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ اس درمیان اگر کھیل کے مقابلے انعقاد کیا جائے تو کھلاڑیوں اور شیدائیوں کے لئے خطرہ لائق ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل بی سی سی آئی نے 15 مارچ کو لکھنو اور 18 مارچ کو کولکاتا میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچوں کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن جمعہ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں میچوں کو ملتوی کرنے کااعلان کیا گیا۔
خیال رہے کہ دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔