ETV Bharat / state

Mamata Banerjee سوامی ویویکانند کی برسی کے موقع پر وزیراعلی ممتا بنرجی کا خراج - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

وزیر اعلی ممتابنرجی نے منگل کو سوامی ویویکا آنند کی برسی پر انہیں سلام کرتے ہوئے کہا کہ عظیم شخص کے خیالات، اصول اور وقت حدود سے باہر ہیں۔

سوامی ویویکاآنند کےخیالات، اصول اوروقت حد کی قید سے باہر ہے:وزیر اعلی ممتابنرجی

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 7:53 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سوامی جی کو سلام کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ امید کے سفیراور تبدیلی کی بنیاد ، مساوات اور انصاف کے اصولوں پر تعمیر ایک مضبوط اور متحد ہندوستان کا ان کا ویژن ہمارا رہنما بناہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ان کی برسی کے اس مبارک موقع پر ، آئیے ہم ان کے عالمگیر بھائی چارہ کے فلسفے کو اپنائیں اور ترقی پسند اور ہم آہنگ قوم کے لئے کام کرکے ان کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی نے ٹوئیٹ کیا،”سوامی ویویکاآنند کی برسی پر ان کی گہری تعلیمات کویاد کر رہا ہوں۔“ انہوں نے کہا کہ سوامی جی لازوال حکمت نسلوںکو خود احتسابی کے لئے اور سماجی بھلائی کے لئے حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتی ہے۔

جنرل سکریٹری بنرجی نے کہا کہ ہم ایک روشن اور زیادہ جامع مستقبل کے لئے ان کے اصولوں کے مطابق جینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر منی پور میں کمیونٹیوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کا الزام لگایا، جس سے وہاں فسادات ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election ممتا بنرجی کا کانگریس کو پیغام، بنگال میں مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی

ریاست میں ہونے والے پنچایتی انتخابات کے پیش نظر ایک ورچوئل خطاب میں محترمہ بنرجی نے کہا کہ منی پور میں بی جے پی حکومت نے برادریوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر دیا ہے، جس کی وجہ سے یہ فسادات ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.