ETV Bharat / state

Mamata Cancels North Bengal Tour اوڈیشہ ٹرین حادثے کی وجہ سے ممتابنرجی نے دورہ دارجلنگ منسوخ کردیا - اڈیشہ ٹرین حادثہ کے مدنظردورہ دارجلنگ منسوخ

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اڈیشہ ٹرین حادثہ کے مدنظردورہ دارجلنگ کو آخری لمحات میں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوڈیشہ میں بہت بڑا حادثہ ہوا ہے۔ سینکڑوں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس میں بیشتر بنگالی ہیں۔ اسی کے پیش نظر ہم ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کے پاس کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے دورہ دارجلنگ منسوخ کردیا

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 6:11 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی چار دنوں کے لیے پہاڑ یعنی دارجلنگ کا دورہ کرنے والی تھیں۔ وہ پیر کی دوپہر کو دارجلنگ کے لیے پرواز کرنے والی تھیں۔ دارجلنگ دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعلیٰ کی کارشیانگ جانے کی بھی بات ہوئی۔ انہوں نے اڈیشہ ٹرین حادثہ کے مدنظردورہ دارجلنگ کو آخری لمحات میں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے چائے کی صنعت میں سرمایہ کاری لانے کے لئے صنعتکاروں سے ملاقات کرنی تھی۔ اس کے علاوہ جی ٹی اے کے سربراہ انیت تھاپا سے بھی میٹنگ کرنے والی تھی۔ چیف سکریٹری ہری کرشن دویدی چیف منسٹر کے ساتھ اس میٹنگ میں موجود ہونے والے تھے۔ تاہم، نبنو کی طرف سے دارجلنگ کے دورے کو ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

اتفاق سے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اس سے قبل دارجلنگ کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کی ترقی کے لئے صنعت میں سرمایہ کاری لانے کی بات کی تھی۔ انہوں نے پہاڑ میں واقع اضلاع کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات پر بھی روشنی ڈالی۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق کئی صنعتکار وزیراعلیٰ کی تجویز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ملاقات اسی وجہ سے ہونی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Odisha Train Accident اوڈیشہ ٹرین حادثہ، ممتا کا بنگال کے مہلوکین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اس موقع پر کہاکہ اڈیشہ میں بہت بڑا حادثہ ہوا ہے۔سینکڑوں کی موت ہوئی ہے اس میں بیشتر بنگالی ہے۔اس دیکھ کی گھڑی میں ہم ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کے پاس کھڑے ہیں۔لوگوں کے دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ رہنا ہے۔انہیں ہماری ضرورت ہے اور ہم ان کے لئے کچھ بھی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.