ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ - اپنی رہائش گاہ پر اگلے جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ

ترنمول کا نگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی رہائش گاہ پر اگلے جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ طلب کی ہے۔ تمام وزرا کو میٹنگ میں شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 10:16 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی رہائش گاہ پر اگلے جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے اس اجلاس میں مختلف محکموں میں تقرریوں کے معاملات پر بات چیت کا امکان ہے۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ کے پیر میں چوٹ آئی ہے۔وزیر اعلیٰ اس وقت گھر پر آرام کررہی ہیں اور گھر سے ہی کام کاج کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ کابینہ کی میٹنگ سی ایم ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ن ذرائع کے مطابق، کابینہ کے ارکان کوآگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد اسپین کے دورے کے دوران بھی بائیں پائوں میںچوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئیں تھیں۔ اسپین سے واپسی کے بعد وہ پیروں کے علاج کے لیے ایس ایس کے ایم اسپتال بھی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:West Bengal Govt ریاست میں سرمایہ کاری پر بنگال حکومت کا قرطاق ابیض جاری کرنے کا فیصلہ

دو دن قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی بنگال اور سکم میں شدید بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ہنگامی میٹنگ کی تھی۔ میٹنگ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ میںٹھیک نہیں ہوں۔ ابھی ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ ڈاکٹروں نے انہیں کم سے کم دس دنوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.