ملک میں کورونا بحران کے سبب مختلف ریاستوں میں کام کرنےو الے مزدوروں کو اپنی نوکوری گنوانی پڑی ہے ۔ بے روزگاروں کی تعداد میں زبردست اضا فہ ہوا ہے۔ مستقل نوکری ختم ہونے کی وجہ سے مزدوروں کو مالی بحران کا سامنا ہے ۔

کوروناوائرس کے سبب مزدوروں کو نہ صرف نوکریاں گنوانی پڑی ہے بلکہ ہجرت کے دوران سینکٹروں مزدوروں کی بھوک کے سبب موت ہو ئی ہے ۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ کوروناوائرس کے سبب عام لوگوں کو غیرمعمولی مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت حکومت کے پاس کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے ۔اب تک بیان بازی سے زیادہ کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت اگر کچھ کرتی تو مزدوروں کی نہ نوکری جاتی اور نہ ہی جان گنوانی پڑتی۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مرکزی حکومت کو اس ضمن میں اور سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے ۔ ٹھوس ترقیاتی منصوبے کی ضرورت ہے ۔ ورنہ آنے والے دنوں میں مزدوروں کو مزید دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ میں مرکزی حکومت کو مہاجرمزدوروں کے اکاؤنٹ میں دس ۔دس ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزدوروں کے اکاؤنٹ میں راست رقم سے وہ اپنی بنیادی ضروریات کو پوری کرسکتے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ مرکزی حکومت کے پاس مزدوروں کی پریشانیوں کو دور کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ لیکن وہ تو کورونا بحران کے دور میں بھی سیاست کرنے میں مصروف ہے۔
وزیراعلیٰ نے پرائم منسٹر کئیرس فنڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم راحت فنڈ میں بڑی رقم جمع ہو چکی ہے ۔ اس فنڈ میں سے ایک چھوٹی رقم کو مزدوروں کی بازآبادکاری کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹنا ہمارا اولینم مقصد ہے لیکن اس درمیان مہاجرمزدوروں کو ہم کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں۔