مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج نذرل منچ میں کنیاشری کے چھ سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے طالبات کو متعدد عظیم شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے طالبات سے اپنی زندگی میں ان کی باتوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیا.
اس کا ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ کنیاشری طالبات کے لئے یونیورسٹی قائم کی جائے گی. ہر ضلع میں کنیاشری کالج کے لئے کام کیا جا رہا ہے . لڑکیوں کے لئے ہنر مندی کے ادارے قائم کرنے کا بھی اعلان کیا . اس کے ساتھ ہی ششی پانجا کو اتکرش بنگلہ کے تحت کنیاشری طالبات کے اخراجات پورے کرنے کی ہدایت دی.
کولکاتا کے نذرل منچ میں کنیاشری کے چھ سال مکمل پر تقریب کا انعقاد کیا گیا . اس کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کئی اعلانات کئے ہر ضلع میں کنیاشری کالج قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء و طالبات کو مزید تعلیم سے آراستہ ہو اس کے لئے کنیاشری یونیورسٹی قائم کیا جا رہا ہے.
آج مختلف کالجوں اور اسکولوں کے طالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے علاوہ خواتین و سماجی ترقیاتی کی وزیر ششی پانجا ،ایم پی شنتانو سین وغیرہ اور مختلف اضلاع سے طالبات سے ہال بھرا ہو تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ رابندر ناتھ ٹیگور ، نذرل اسلام ، سوامی ویویکا نند کی زندگی کی طرح زندگی گزارنے کا مشورہ دیا۔