پولیس نے مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما مکل رائے کے ایک اور قریبی ساتھی رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ببن گھوش بی جے پی کے مزدور ٹریڈ یونین کے ریاستی صدر بھی ہیں۔ انہیں بدھ کی صبح کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ پولس نے منگل کی رات کو ہی پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لے لیا تھا۔ گھوش سے پوچھ تاچھ کے دوران صدام علی کا نام سامنے آیا۔ پولیس نے صدام علی کے ٹھکانے پر چھاپے مارکر یہ گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ ببن گھوش پولیس کی تحویل میں 25 اگست تک کیلئے ہیں۔
ببن گھوش جو بی جے پی مزدور یونین کے ریاستی صدر ہیں وہ ٹالی ووڈ سے وابستہ شخصیتوں کو بی جے پی میں لانے کیلئے بھی کام کررہے تھے کے خلاف مقامی شہری شانتانو گنگولی نے ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ گھوش نے ریلوے بورڈ کا مستقل ممبر بنانے کیلئے 40لاکھ روپے بطور رشوت لیے تھے۔مگر وعدے کے مطابق انہوں نے ممبر نہیں بنایا۔اس ایف آئی آر میں مکل رائے کا بھی نام شامل ہے۔
شکایت کردہ شانتانو گھوش کے مطابق ببن گھوش نے وعدہ کیا تھا کہ وزیر ریلوے (سابق)سریش بربھو سے ان کے تعلقات ہیں وہ ریلوے اسٹینڈنگ کمیٹی کا مستقل ممبر بنادیں گے۔انہوں نے کچھ کاغذات جس پر وزیر ریلوے کے دستخط تھے وہ دکھلائے بھی تھے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کاغذات جعلی ہیں۔پولس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔مکل رائے نے کہا کہ ان کے خلاف جعلی مقدمے قائم کیے جارہے ہیں۔