کولکاتا:بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر سکانت مجمدار نے کہا کہ شام 4 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان گنگا آرتی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔لیکن کولکاتا پولیس کی اجازت نہیں ملنے پر پورا معاملہ بگڑ گیا ہے۔پولیس نے بی جے پی کے رہنما کو گرفتار کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔West Bengal BJP Leader Arrested
خیال ر ہے کہ کولکاتا پولیس نے 09 جنوری کو بی جے پی کو لکھے ایک خط میں واضح طور پر کہا تھا کہ آئندہ گنگا ساگر میلے کے لیے یاتریوں کی بھیڑ کی وجہ سے اس طرح کی اجازت دینا ممکن نہیں ہے۔ شہر میں جی -20 اجلاس پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ پولیس نے کہا، "10 جنوری 2023 کو بھی بڑی تعداد میں تیرتھ یاتریوں کے جمع ہونے کی امید ہے۔ آپ کی تقریب سے بھاری ٹریفک جام اور تیرتھ یاتریوں کی نقل و حرکت میں مشکلات پیدا ہوں گی۔ اس کے علاوہ کولکتہ میں 09 سے 11 جنوری تک جی 20 سربراہی کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد معمول کی دیگر ڈیوٹیوں میں مصروف رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:BJP Leader Suvendu Adhikari مغربی بنگال میں ہزاروں عارضی ہوم گارڈز کی بھرتی میں بدعنوانی
جوائنٹ کمشنر آف پولیس (پولیس ہیڈکوارٹر) کی طرف سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ آپ اپنا طے شدہ پروگرام ملتوی کریں اور گنگا ساگر میلہ، 2023 کی تکمیل کے بعد نئے سرے سے درخواست دیں۔ دریں اثنا، کولکتہ پولیس نے منگل کو بابوگھاٹ میں گنگا آرتی کے لیے بی جے پی کارکنوں کی جانب سے بنائے گئے پنڈال کو منہدم کردیا۔ اس کے باوجود بی جے پی کے ریاستی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا پروگرام شام 4 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان ہوگا۔West Bengal BJP Leader Arrested