ETV Bharat / state

بیرکپور رکن اسمبلی قرض لوٹائیں گے - اردو نیوز بیرکپور

شیل بھدرا نے کہا کہ 'پارٹی چھوڑنے سے پہلے جن جن لوگوں نے میرے علاج کے لیے قرض دیے تھے، انہیں ان کی رقم واپس لوٹانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں نے علاج کے لئے قرض دیا۔ انہیں ان کی رقم واپس کرنے کا بالکل صحیح وقت آ گیا ہے۔'

بیرکپور رکن اسمبلی قرض لوٹائیں گے
بیرکپور رکن اسمبلی قرض لوٹائیں گے
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 1:09 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل بڑے پیمانے پر دَل بدلنے کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔ دل بدل کھیل میں ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اپوزیشن بی جے پی اس کھیل میں آگے نظر آرہی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے رکن اسمبلی شیل بھدرا نے بھی ترنمول کانگریس کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رکن اسمبلی شیل بھدرا کو ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے پارٹی کے قومی نائب صدر مکل رائے کے قریبی مانا جاتا ہے۔

شیل بھدرا نے کہا کہ 'پارٹی چھوڑنے سے پہلے جن جن لوگوں نے میرے علاج کے لیے قرض دیے تھے انہیں ان کی رقم واپس لوٹانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں نے علاج کے لئے قرض دیے تھے انہیں ان کی رقم واپس کرنے کا بالکل صحیح وقت آ گیا ہے۔ اس سے وقت پر میری مدد کرنے والوں کے قرض بھی اتر جائے گا اور میرے اوپر کوئی الزام بھی نہیں آئے گا۔'

بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا کا کہنا ہے کہ میں نے بہت پہلے ہی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔ پارٹی چھوڑ کر کہاں جاوں گا اس کے بارے میں فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا. انہوں نے کہا کہ' لوگ اگر قیاس لگا رہے ہیں تو اس میں میری غلطی کیا ہے۔ مجھے جہاں جانا ہے میں وہاں جاوں گا۔'

یہ بھی پڑھیں:ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.