مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے بھوانی پور علاقہ میں لاجپت رانی سرانی میں واقع ’یوکے‘ بینک برانچ کے ایک عملہ کی ماں میں کورونا وائرس پوزیٹیو کی نشاندہی کے بعد بینک انتظامیہ نے کل رات ہی پورے بینک کی عمارت کو سیل کردیا گیا۔اس کے علاوہ بینک کے دیگر عملہ اورا ن کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے
بینک کے عملہ اور ان کے اہل خانہ کی نشاندہی کرنے کے علاوہ حالیہ دنوں میں بینک میں آنے والوں کی بھی شناخت کی جارہی ہے۔
مرکزی محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 116مریض سامنے آئے ہیں جس میں سے 16افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور بنگال میں کورونا وائرس کے پانچ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔اس وقت 95مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے 12مریض سامنے آئے ہیں اور کل اس وقت 80مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔