ETV Bharat / state

مزدوروں کو واپس لانے کی پہل

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 3:35 PM IST

کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری نے بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کی پہل شروع کردی ہے۔

بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کی پہل

مغربی بنگال کےمرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو واپس اپنی ریاست واپس لانے کی پہل شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ نے بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں، نجی کمپنیوں کے ملازمین، طلباء کو واپس ان کی ریاستوں میں جانے کی اجازت دینے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ اعلان کرنے سے نہیں چلے گا۔ اس کے لئے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کے لئے ایڈوائزری جاری کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کا فیصلہ درست ہے لیکن جب تک ایڈوائزری جاری نہیں ہوتا ہے اس وقت تک کوئی کچھ نہیں کرسکتا ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ کورونا پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لیکن اس کی تیاری نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے سبب مزدور پر یشان ہیں۔ ان کے پاس پیسہ نہیں ہے کہ وہ دو وقت کی روٹی کاانتظام کرسکے۔ مرکزی حکومت کو مزدوروں کوان کی ریاستوں میں واپس بھجینے کے ساتھ ساتھ ان کے کھانے کا بھی انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کے لئے میں ریاستی اور مرکزی حکومت دونوں کی مدد کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میں اس کے لئے تنہا بھی کوشش کررہاہوں جہاں تک ہو سکے میں اپنی ریاست کے مزدوروں کو واپس لانے کے لئے پرُعزم ہوں اور اس میں مجھے متعلقہ اداروں کی مدد کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.