ETV Bharat / bharat

اجمیر شریف درگاہ کی جگہ مندر ہونے کا دعوی کرنا انتہائی افسوسناک امر ہے: سجادہ نشین درگاہ شریف - Ajmer Sharif Dargah

ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع درگاہ سید خواجہ معین الدین حسن چشتی کے سجادہ نشین سید نصیر الدین چشتی نے کہا کہ اجمیر شریف کی درگاہ کے ساتھ ہر مذہب کے لوگ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ یہ درگاہ ہمیشہ گنگا جمنی تہذیب کا سب سے بڑا مرکز رہا ہے۔

Ajmer Sharif Dargah
Ajmer Sharif Dargah (IANS)
author img

By IANS

Published : Sep 25, 2024, 5:04 PM IST

جے پور: سید نصیر الدین چشتی، آل انڈیا صوفی سجادگان کونسل کے چیئرمین اور اجمیر درگاہ کے روحانی سربراہ کے جانشین نے بدھ کو راجستھان کی عدالت میں ایک ہندو تنظیم کی اس درخواست کی مذمت کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اجمیر شریف درگاہ کو مہادیو مندر پر تعمیر کیا گیا تھا۔

ہندو تنظیم کی اس درخواست میں یہ اعلان کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ "بھگوان سنکٹموچن مہادیو ویراجمان اس جائیداد کے مالک ہیں جہاں خواجہ درگاہ صاحب اجمیر میں واقع ہے"۔ درگاہ کے سجادہ نشین نے کہا کہ ہم اس عرضی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس کا جواب دیں گے۔

سید نصیر الدین نے کہا کہ "یہ لوگ سستی مقبولیت کے لیے مقدس مذہبی مقامات پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں، جو کہ بدقسمتی کی بات ہے! اگر ہم تاریخ پر نظر ڈالیں تو درگاہ خواجہ صاحب کے بارے میں کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ مغلوں سے لے کر خلجی اور تغلق تک، ہندو بادشاہوں، راجپوت بادشاہوں اور یہاں تک کہ مرہٹوں تک۔ اس درگاہ کو بڑے احترام سے دیکھا گیا اور اس درگاہ کے تئیں اپنے عقیدت کا اظہار کیا جاتا ہے"۔

درگاہ کے سجادہ نشین سید نصیر الدین چشتی نے مزید کہا کہ "یہاں تک کہ سناتن دھرم کی کئی عظیم شخصیات نے بھی اس درگاہ خواجہ صاحب کے بارے میں بڑے احترام کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ 1911 میں شائع ہونے والی صرف ایک کتاب کی بنیاد پر پوری تاریخ کو نہیں مٹایا جا سکتا۔ اجمیر کی درگاہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے ایمان کا مرکز ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر مذہب کے لوگ یہاں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ یہ درگاہ ہمیشہ گنگا جمنی تہذیب کا سب سے بڑا مرکز رہا ہے اور یہ دعویٰ کرنا انتہائی افسوسناک ہے کہ اس درگاہ میں ایک مندر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہندو سینا کی جانب سے دائر مقدمہ سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں مذہبی جنون کس حد تک پہنچ چکا ہے۔ ایسی زہریلی سوچ رکھنے والے لوگوں اور اداروں کو بند کر دینا چاہیے۔ مرکزی حکومت کو خاص طور پر رہنما خطوط جاری کرنے چاہئیں"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے جون 2022 میں کہا تھا کہ ہر مسجد میں شیوالا تلاش کرنے کی کیا ضرورت ہے اور ہر بار ایک نیا تنازعہ شروع کرنے کی کیا ضرورت ہے، میں ان کے اس بیان سے پوری طرح متفق ہوں"۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے دائر کیا ہے جس نے عدالت سے درگاہ کمیٹی اور اقلیتی امور کی وزارت کو اس ’’سپر اسٹرکچر‘‘ (درگاہ) کو ہٹانے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ مہادیو لنگا پر اٹھائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.