ETV Bharat / bharat

کنگنا رناوت نے زرعی قانون پر اپنے بیان کے لیے معافی مانگی، پارٹی نے ان کے ریمارکس سے بنائی دوری - KANGANA RANAUT ON FARM LAWS - KANGANA RANAUT ON FARM LAWS

کنگنا رناوت نے زرعی اصلاحات کے تین قوانین واپس لانے کی وکالت کی تھی۔ اس پر بی جے پی نے کہا کہ یہ ان کا اپنا نظریہ ہے اور پارٹی کو ان کے بیان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اب کنگنا نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

کنگنا زرعی قانون پر اپنے بیان سے پلٹیں، عوام سے مانگی معافی
کنگنا زرعی قانون پر اپنے بیان سے پلٹیں، عوام سے مانگی معافی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2024, 4:55 PM IST

Updated : Sep 25, 2024, 5:13 PM IST

نئی دہلی: اداکارہ سے سیاست دان بنیں کنگنا رناوت نے اپنے بیان سے ایک بار پھر تنازع کھڑا کر دیا۔ انہوں نےکسانوں کے احتجاج کے بعد منسوخ کیے گئے تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین کو واپس لانے کی وکالت کی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے اس بیان کی وجہ سے بیک فٹ پر آگئی ہے اور اس نے کنگنا کے اس بیان سے خود کو الگ کر لیا۔

پارٹی نے ان کے بیان پر سخت تنقید کی ہے اس کی وجہ سے منڈی کی لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ نے یو ٹرن لیتے ہوئے کھلے عام اپنے بیان پر معافی مانگی اور کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں۔

بی جے پی نے اس بیان سے خود کو الگ کرلیا:

قبل ازیں منگل کو بی جے پی نے اپنے تبصروں سے خود کو الگ کیا اور کہا کہ کنگنا رناوت پارٹی کی جانب سے اس طرح کے تبصرے کرنے کی مجاز نہیں ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں، بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ یہ تبصرہ رناوت کا ذاتی بیان ہے اور فارم بل پر پارٹی کے موقف کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔

کنگنا رناوت نے سرعام معافی مانگ لی:

پارٹی کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بی جے پی کی ایم پی کنگنا رناوت نے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے بیان سے بہت سے لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے، مجھے خود کو یاد دلانا ہوگا کہ میں اب صرف ایک اداکار نہیں ہوں، بلکہ ایک سیاست دان بھی ہوں اور میری رائے میں پارٹی کی رائے کا عکس ہونا چاہیے۔"

یہ بھی پڑھیں:

کنگنا نے مزید کہا کہ "اگر میں نے اپنے خیالات اور الفاظ سے کسی کو مایوس کیا ہے، تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ میں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں،" انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا۔ "یقیناً، کسان قوانین کے بارے میں میرے خیالات ذاتی ہیں۔"

Last Updated : Sep 25, 2024, 5:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.