مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل توڑ جوڑ کی سیاست عروج پر ہے۔ اس کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی ہی کا مقابلہ جاری ہے۔
آج ترنمول بھون میں بنگلہ فلموں کے مشہور اداکار سورو داس سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔
ترنمول کانگریس کا دامن تھامنے کے بعد اداکار سورو داس نے کہا کہ ممتا بنرجی کی عوامی خدمت کے جذبات سے بے حد متاثر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں عوام کی خدمت انجام دینے کے لئے ترنمول کانگریس میں شامل ہوا ہوں۔ میں اسکول کے زمانے سے سیاست سے منسلک ہوں اور اب اس سیاست کو آگے بڑھانے کا وقت آ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ووٹرلسٹ میں روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے نام ہونے کا ثبوت نہیں: چیف الیکشن کمشنر
انہوں نے مزید کہا کہ پارتھو چٹرجی، ابھیشک بنرجی جیسے سینئر رہنماؤں سے سیاست کا داؤ پیچ سیکھنے میں مدد ملے گی۔