ETV Bharat / state

ضعیفہ کے ساتھ عصمت دری - بھاٹ پارہ میں 75سالہ خاتون

شمالی24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ میں 75 سالہ ضعیفہ کی عصمت دری کا رونماہونے سے مقامی باشندوں میں غم وغصہ پایاجارہا ہے۔

ضعیفہ کے ساتھ عصمت دری
ضعیفہ کے ساتھ عصمت دری
author img

By

Published : Dec 30, 2019, 7:26 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بھاٹ پارہ میں 75سالہ خاتون کے ساتھ عصمت دری کا گھناؤنا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 50سالہ آشیش شرماکو پولس نے گرفتار کرلیا ہے،شرمانے پولس کے سامنے گناہ کا اعتراف کرلیا ہے۔

متاثرہ خاتون کو پہلے بھاٹ پارہ جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا مگر حالات نہیں سدھرنے کی وجہ سے پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔یہ واقعہ بھاٹ پارہ کے رام نگر کالونی میں پیش آیا ہے۔

گھروالوں کے مطابق خاتون اتوار کی رات کو گھر میں اکیلی تھی،رات میں جب ان کی بیٹیاں گھر آئیں تو ماں کو خون میں لت پت دیکھ کر حیران ہوگئیں۔

پڑوسیوں نے بتایا کہ گھر میں آشیش شرما آئے تھے۔لڑکیوں نے بتایا کہ آشیش شرما ہمیشہ گھر میں آتے تھے اور ماں کو خالہ بلایا کرتا تھا۔عمر میں بڑے فرق کی وجہ سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ اس طرح کی حرکت کرسکتا ہے۔

پولس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے یہ جرم جنسی زیادتی کے مقصد سے کیا گیا ہے یا پھر کسی چیز کا بدلہ لینے کیلئے۔

چھ سال پہلے ندیا ضلع میں راناگھاٹ میں ایک چرچ کے ایک بزرگ راہبہ کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی۔

چرچ کو لوٹنے کے لئے آئے ڈاکوؤں نے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ اس کی وجہ سے ممتا حکومت کو سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بعد میں راہبہ بنگال چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.