مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع حکومت کے زیرانتظام چلنے والے آرجی کرمیڈیکل کالج واسپتال کے 22 ہیلتھ ورکرز کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ یہاں کے دو مریضوں میں کورونا وائرس مثبت پایاگیا ہے۔
![آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتال کے 22ملازمین قرنطینہ میں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6758895_rg.jpg)
اسپتال کے ذرائع کے مطابق ان سب کے تھوک کے نمونے جانچ کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو اور اس کے پاس کے علاقے میں دوائیوں کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ کثیر منزل عمارت جہاں وزیراعلیٰ اور دیگراہم محکموں کے دفاترہیں۔ ان مقامات پر صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 122 مریض سامنے آئے ہیں جس میں سے 95 اس وقت زیرعلاج ہیں اور پانچ کی موت ہوچکی ہے اور باقی مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔