ETV Bharat / state

'نئی تعلیمی پالیسی کا خیرمقدم لیکن اردو کو لے کر فکرمند'

سماجی کارکن اور پروفیسر ڈاکٹر معصوم حسن انصاری (افضال عاقل) نے نئی تعلیمی پالیسی کا خیرمقدم کیا اور اردو کے مستقبل کو لے کر تشویش ظاہر کی۔

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 5:21 PM IST

'Welcome new education policy but worried about Urdu'
’نئی تعلیمی پالیسی کا خیرمقدم لیکن اردو کو لے کر فکرمند‘

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی نئی تعلیمی پالیسی پر ملاجلا ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں رہنے والے مشہور ادیب و مصنف پروفیسر ڈاکٹر معصوم حسن انصاری (افضال عاقل) نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نئی تعلیمی پالیسی پر کھل کر بات کی۔

بھیرو گنگولی کالج میں شعبۂ اردو کے پروفیسر نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کی سخت ضرورت تھی لیکن اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس سے کس طرح کی تبدیلی آتی ہے۔ ڈاکٹر معصوم حسن انصاری نے کہا کہ تعلیمی پالیسی میں مثبت تبدیلی کی گئی جبکہ اس کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک تعلیمی نظام نافذ کرنے سے کہیں فائدہ ہوسکتا ہے تو کہیں نقصان، اسی لیے دونوں پہلوؤں کو نظر میں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ بنگال میں بنگالی، آسام میں آسامی اور اردو کو کس مقام پر رکھا جائے گا اور نئی تعلیمی پالیسی میں مقامی زبانوں کو کتنی اہمیت دی جائے گی۔

پروفیسر ڈاکٹر معصوم حسن انصاری کا کہنا ہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں مغربی بنگال میں مسلم طلبا کی بڑی تعداد اردو کو اہم مضمون کے طور پر انتخاب کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اردو اسکولوں میں دوسری زبان کے اساتذہ کا تقرر بھی کیا جاسکتا ہے جو نامناسب ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.