پولیس کمشنر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ مجھے بیرکپور پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ابھی 72 گھنٹہ بھی نہیں ہے۔میں تمام اہم ضروری معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔اس کے بعد ہی کچھ کہہ سکتاہوں۔
انہوں نے کہاکہ بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں حالات کشیدہ تھے۔ لیکن حالات آہستہ آ ہستہ معمول پرآ نے لگے ہیں۔ چند مقامات پر کشیدہ ہے مگر وہاں پولیس ،آراے ایف اور کمبٹ فورسز کی موجودگی کے سبب حالات قابو میں ہیں۔
پولیس اہلکاروں پر پتھراؤکے سوال پر پولیس کمشنر نے کہاکہ میرے پاس اس سلسلے میں زیادہ جانکاری نہیں ہے۔لیکن اپنی طرف سے حالات کو معمول پر لا نے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کی سیکورٹی جتنی ضروری ہے اتنی ہی پولیس اہلکاروں کی بھی ۔
دوسری طرف بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف انٹرنیٹ سروس دوباری بحال کردی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے سے فسادزدہ علاقے میں افوائیوں پرقابو پانے کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کردگئی تھی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بھاٹ پاڑہ اورکانکی نارہ کے چند مقامات پر ابھی کشیدگی برقرارہےلیکن کہیں سے تازہ واقعہ رونما ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔