کانگریس کے سیئر رہنما عبدالمنان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربرایہ ممتا بنر جی کو ریاست سے بھارتیہ جنتاپارٹی کو بھگانے کے لیے کانگریس اور سی پی آ ئی ایم کی مدد کی ضرورت پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک دن تھا جب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ریاست کی اپوزیشن پارٹیاں کانگریس اور سی پی آ یی ایم کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان کی وجہ سے کانگریس اور سی پی آ ئی ایم کو نقصان ہو اور بی جے پی کو مضبوطی ملی۔
کانگریس کے سنیئر رہنما عبدالمنان کاکہنا ہےکہ ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں بی جے پی کو ختم کرنا چا ہتی ہے۔ اس کے لیے متحدہ ہونے کی ضرورت ہے ۔
کانگریس کے رہنما کے مطابق وقت آ گیا ہے کہ ترنمول کانگریس کو کانگریس کے جھنڈے کے نیچے آ کر ایک ساتھ بی جے پی کا مقابلہ کریں ۔
ورنہ ریاست میں بی جے پی کی مضبوطی کسی کے حق میں اچھا ثابت نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ریاست کی حکمراں جماعت خطرے میں ہے۔ اگر ممتابنر جی عقلمندی سے کام نہیں لیا تو پارٹی کا وجود ہی ختم ہو جا ئے گا ۔
ترنمول کانگریس کے سامنے خود کا دفاعی کرنے کے سوائے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ ترنمول کا نگریس کے کارکنان کوکانگریس کا تھام لینا چا ہیے