ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کے کٹھوعہ میں ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی، دم گھٹنے سے چھ لوگوں کی موت - KATHUA FIRE INCIDENT

جموں وکشمیر کے کٹھوعہ کے شیو نگر میں ایک گھر میں آگ لگنے سے چھ لوگ ہلاک جب کہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

کٹھوعہ آتشزدگی
کٹھوعہ آتشزدگی (Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

کٹھوعہ میں ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی (ETV Bharat)

کٹھوعہ: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے۔ شیو نگر کے ایک گھر میں لگی خوفناک آگ میں دم گھٹنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ تین افراد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ ریسکیو کے دوران ایک مقامی شخص بھی زخمی ہو گیا۔ ان سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ابتدائی جانکاری کے مطابق کٹھوعہ کے شیوا نگر میں واقع ایک ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گھر میں دورانِ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس المناک واقعے میں گھر میں سوئے ہوئے چھ افراد دم گھٹنے سے فوت ہوگئے۔ جب کہ تین لوگوں کو گھر سے بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔

ریسکیو مہم کے دوران تین افراد کو گھر سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ راحت اور بچاؤ کے بیچ ایک پڑوسی بھی زخمی ہو گیا۔ سبھی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جی ایم سی کٹھوعہ کے پرنسپل سریندر عطری کے مطابق اس واقعے میں سبھی موتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں چار نابالغ ہیں جن میں سے دو تین سے چار سال کے بچے ہیں۔

جی ایم سی کٹھوعہ کے پرنسپل نے کہا کہ "ایک ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے کرائے کے مکان میں آگ لگ گئی۔ 10 لوگوں میں سے چھ کی موت ہو گئی اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں آگ کا کہرام، تین رہائشی مکان خاکستر

ڈنڈیگل کے پرائیویٹ اسپتال میں آتشزدگی، ایک بچے سمیت سات افراد کی موت

جھانسی آتشزدگی واقعہ میں ہمیر پور کے یعقوب نے سات نومولود بچوں کی جان بچائی، اپنی بیٹیوں کو کھو دیا

ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور تین دکانیں جل کر خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.