حیدرآباد: سال 2024 ختم ہونے کو ہے اور ہر کوئی نئے سال کے استقبال کی تیاریاں کر رہا ہے۔ اگرچہ یہ سال کچھ لوگوں کے لیے اچھا رہا لیکن بہت سے لوگوں کے لیے مشکلات سے بھرا رہا۔ کئی مشہور شخصیات نے 2024 میں دنیا کو الوداع کہا۔ ان میں راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ، بھارت کے بڑے صنعت کار رتن ٹاٹا اور بہار کی گلوکارہ شاردا سنہا جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ ان شخصیات نے اپنے اپنے شعبوں میں شاندار خدمات سرانجام دیں اور اپنے انمٹ نقوش چھوٹے۔
سال 2024 کے ان آخری ایام میں ہم ان مشہور شخصیات کو یاد کر رہے ہیں جو اس سال دنیا سے رخصت ہو گئے اور ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔
راموجی راؤ
ہندوستانی میڈیا اور فلم انڈسٹری کی ایک شخصیت اور راموجی فلم سٹی کے بانی، پدما وبھوشن چروکوری راموجی راؤ 08 جون 2024 کو حیدرآباد میں 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ راموجی فلم سٹی کے بانی چیروکوری راموجی راؤ 16 نومبر 1936 کو آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے پیداپروپڈی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ایناڈو کے بانی راموجی راؤ نے 1996 میں دنیا کی سب سے بڑی فلم سٹی بنایا۔
راموجی راؤ نے ملک بھر کی متعدد زبانوں میں خبریں لوگوں تک پہنچانے کے لیے ای ٹی وی چینل اور پھر ای ٹی وی بھارت قائم کیا۔ وہ ایک پُرعزم انسان تھے اور خطرے کی پرواہ کیے بغیر بغیر جانکاری والے شعبوں میں قدم رکھنے کا حوصلہ رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنے کام کا میدان صرف میڈیا تک محدود نہیں رکھا۔ انہوں نے فنانس، فلم پروڈکشن، اسٹوڈیو مینجمنٹ، خوراک، سیاحت، ہوٹل، دستکاری، ٹیکسٹائل، تعلیم اور بہت سے دوسرے شعبوں میں قدم رکھا، جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملا۔
میڈیا کی دنیا میں راموجی راؤ نے جو نئی جہتیں قائم کیے، وہ اب بھی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں، جس کی پیروی دوسرے میڈیا گروپس بھی کرتے ہیں۔ راموجی راؤ نے انڈین فلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دیں اور ٹیلی ویژن، سنیما اور میڈیا کے میدان میں ان کا نام ہمیشہ احترام کے ساتھ لیا جائے گا۔
رتن ٹاٹا
ہندوستان کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا 9 اکتوبر 2024 کو 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے اور ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل تھے۔ رتن ٹاٹا نے کئی سالوں تک ٹاٹا گروپ کی قیادت کی اور ٹاٹا سنز کے چیئرمین رہے۔ ان کی قیادت میں ٹاٹا گروپ نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا میں اپنی الگ شناخت بنائی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سیتارام یچوری
سی پی ایم کے جنرل سکریٹری اور بائیں محاذ کے ممتاز لیڈر سیتارام یچوری کا 12 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے سانس لینے مین دقت کی وجہ سے ایمس میں داخل تھے۔ 19 اگست کو یچوری کو نمونیا کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔
نٹور سنگھ
سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ طویل علالت کے بعد 10 اگست 2024 کی رات انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 93 برس تھی۔ انہوں نے دہلی کے قریب گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں آخری سانس لی، جہاں وہ گزشتہ چند ہفتوں سے داخل تھے۔ ممتاز سفارت کار سے لے کر ایک پارلیمنٹرین تک، انہوں نے اپنے طویل کریئر میں کئی کردار ادا کیے۔ وہ پدم بھوشن سے نوازے جانے والے ایک مشہور ادیب بھی تھے۔ ہندوستانی سیاست میں ان کی شراکت کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
شاردا سنہا
بلبلِ بہار اور مشہور لوک گلوکار پدم بھوشن شاردا سنہا کا 5 نومبر 2024 کو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ شاردا سنہا 2017 سے ملٹیپل مائیلوما میں مبتلا تھیں۔ 25 اکتوبر کو جب ان کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں ایمس کے کینسر سینٹر کے میڈیکل آنکولوجی وارڈ میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ ہندوستانی لوک موسیقی میں شاردا سنہا کا تعاون منفرد تھا۔ انہوں نے کئی ایوارڈز جیتے اور اپنی گائیکی سے کروڑوں دلوں میں جگہ بنائی۔ شاردا سنہا نے کئی بالی ووڈ فلموں کے گانے گا کر موسیقی کے شائقین کے دلوں میں ایک الگ جگہ بنائی۔ فوک گائیکی کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پنکج اداس
مشہور غزل گلوکار پنکج اُداس 26 فروری 2024 کو 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا انتقال ہندوستانی موسیقی کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ پنکج اداس کی غزلیں لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ گلوکاری کے میدان میں ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
ایس ایم کرشنا
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کا انتقال 10 دسمبر 2024 کو 92 سال کی عمر میں ہوا۔ ایس ایم کرشنا کافی عرصے سے علیل تھے۔ وہ ایک غیر معمولی رہنما تھے، جن کی پارٹی اور اپوزیشن دونوں طرف سے ہر ایک نے تعریف کی۔ انہیں کرناٹک کے سابق چیف منسٹر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، انہیں خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ کے لیے جانا جاتا ہے۔ ہندوستانی سیاست میں ان کی شراکت کے لیے انہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
روہت بل
مشہور فیشن ڈیزائنر روہت بال 2 نومبر کو 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے امراض قلب میں مبتلا تھے۔ 2010 میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی بھی ہوئی تھی۔ 13 اکتوبر کو انہوں نے دہلی کے امپیریل ہوٹل میں لکمے انڈیا فیشن ویک میں اپنا مجموعہ 'کائنات اے بلوم ان دی یونیورس' پیش کیا۔ یہ روہت بال کا آخری شو تھا۔ اپنے 30 سالہ طویل کریئر میں، روہت بال نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے بڑے اور لیجنڈری ستاروں کے لیے بہترین اور پرتعیش کپڑے ڈیزائن کیے تھے۔
ذاکر حسین
طبلہ بجانے والے ذاکر حسین 73 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ موسیقی اور فن کے میدان میں ان کی حیثیت ہندوستان کے ورثے کی ہے۔ ذاکر حسین نے 15 دسمبر 2024 کو سان فرانسسکو کے ایک ہسپتال میں آخری سانس لی۔ فن اور موسیقی کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔