ETV Bharat / state

ترنمول وزیر کا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک - ریاستی اسمبلی

ریاستی وزیر تاپس رائے پر اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن اسمبلی منوج چکرورتی کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ترنمول وزیر کا اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک

author img

By

Published : Feb 11, 2020, 11:53 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:08 AM IST

آج مغربی بنگال ریاستی اسمبلی میں کانگریس کے رکن اسمبلی منوج چکرورتی پر ریاستی جونیئر منسٹر تاپس رائے تیور چڑھاتے ہوئے ان کی طرف مارنے دوڑ گئے جس پر آج برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر بمان بنرجی اور پارتھو چٹرجی کی ایما پر تاپس رائے نے منوج چکرورتی سے اپنے سلوک پر معافی طلب کی۔

ترنمول وزیر کا اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک
ترنمول وزیر کا اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک

آج بجٹ پر گورنر کے خطاب پر چرچا ہونے والا تھا جب اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے تو دیکھا کہ ریاستی حکومت کے کئی وزراء غیر موجود ہیں روایت کے مطابق اس موقع پر کم از کم ریاست کے 6 وزراء کی موجودگی ضروری ہوتی ہے

لیکن وزراء کی موجودگی پر اسپیکر نے ان کو طلب کیا اسی وقت فون پر بات کرتے ہوئے جونئیر منسٹر تاپس رائے اسمبلی میں داخل ہو رہے تھے منوج چکرورتی نے ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ دوسرے وزراء کہا ہیں جس میں تاپس رائے آپے سے باہر ہو گئے اور تیور چڑھا کر منوج چکرورتی کی طرف بڑھنے لگے اس،کے خلاف اسی وقت احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا ۔

اس،واقعہ کے بعد منوج چکرورتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی روایات کی پاسداری کی یاد دہانی کرانے پر تاپس رائے میرے طرف چڑھ دوڑے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں اور آئندہ بھی ہونگے بجٹ کو لیکر جو بحث ہے وہی اپوزیشن کا سرمایہ ہے جہاں ہمیں کچھ بولنے کا موقع ملتا ہے ہم اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.