ETV Bharat / state

Violence Continue In Bengal پرچہ نامزدگی کے آخری دن متعدد علاقوں میں تشدد کے واقعات - ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد

پنچایت انتخابات کےلئے نامزدگی کے عمل کے آخری دن بھی ریاست کے مختلف علاقوں تشد اور بمباری کی خبریں آرہی ہیں۔ نوشاد صدیقی کی قیادت والی آئی ایس ایف نے دعویٰ کیا کہ پنچایت انتخابات کے دوران کم از کم چار افراد کا قتل کردیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے کسی موت کی اطلاع نہیں دی گئی۔

پرچہ نامزدگی کے آخری کئی علاقے میں تشدد کے واقعات

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 6:57 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی کے آخری دن ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے جس میں کل تین لوگ مارے گئے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، آئی ایس ایف اہلکار محی الدین ملا جمعرات کو بھنڈار میں ایک تصادم میں سر میں گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے۔ آئی ایس ایف اہلکاروں نے شکایت کی کہ ایس ایف آئی اہلکاروں کو آج دوپہر 12 بجے سے ویڈیو آفس نمبر 2 سے ملحقہ علاقے میں حراست میں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کے بعد ایک بم آئی ایس ایف کے ورکروں پر بم پھینکے گئے۔ پورا علاقہ کالے دھوئیں سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔ جس سے محی الدین کو گولی لگی اس میں محی الدین کی موت ہوگئی ہے۔

  • #WATCH | West Bengal: Violence erupted at Sainthia BDO office in Ahmadpur, Birbhum District, on the last day of nomination for West Bengal panchayat polls. No casualties reported. pic.twitter.com/9CLTbmzm7m

    — ANI (@ANI) June 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آئی ایس ایف کے کچھ حامیوں نے کیمرے کے سامنے کہا کہ گولہ باری کی وجہ سے آخری تاریخ گزر جانے کے بعد بھی وہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکے۔ مقامی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ متعدد زخمیوں کو اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔ بدامنی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق تصادم کے باعث علاقے میں 7-8 کاروں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ اس دن چوپڑا میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے جاتے ہوئے بائیں بازو اور کانگریس کے امیدواروں پر فائرنگ کرنے کے الزامات لگے تھے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گولی لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ بائیں بازو کے کانگریس کے 2 اور کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔

بائیں بازو اورکانگریس امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے چوپڑا کے بی ڈی او آفس تک مارچ کر رہے تھے۔ الزام ہے کہ اس وقت ترنمول کانگریس کے کچھ شرپسندوں نے فائرنگ کی۔ یہ واقعہ بی ڈی او آفس سے تقریباً 20 کلومیٹر دور پیش آیا شمالی دیناج پور ضلع کا چوپڑا نامزدگی کے آخری لمحات میں خون آلود ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:CPIM Supporter Shot Dead پرچہ نامزدگی کے دوران سی پی آئی ایم کارکن کو گولی مار دی گئی

13 جون کو بھنڈر نامزدگیوں کے لیے میدان جنگ بن گیا تھا۔ ترنمول کانگریس-آئی ایس ایف کے تصادم میں فائرنگ، بم۔ ایک آئی ایس ایف اور ترنمول کے ایک کارکن کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔نامزدگی کے آخری دن بھی ریاست کے کئی علاقوں میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ چوپڑا میں گولی لگنے سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔ کئی دیگر زخمی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.