ETV Bharat / state

ادبیات بنگالہ، جہات و امکانات کے موضوع پر سمینار - urdu seminar in kolkata

کولکاتا کا تاریخی ادارہ مسلم انسٹی ٹیوٹ جو اردو زبان و ادب کی خدمات کے سلسلے میں برسوں سے سرگرم ہے۔

ادبیات بنگالہ، جہات و امکانات کے موضوع پر سمینار
author img

By

Published : Aug 27, 2019, 1:08 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 10:05 AM IST

اردو ادب کے مختلف موضوعات پر سمینار اور اعلیٰ سطحی مشاعرے کی وجہ سے مسلم انسٹیٹیوٹ کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ دس برسوں کے دوران اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کا احاطہ کرنے کی غرض سے مسلم انسٹیٹیوٹ کی لٹریری سب کمیٹی کی نے ’ادبیات بنگالہ جہات و امکانات‘ کے عنوان سے قومی سمینار منعقد کیا۔
سمینار میں مختلف ریاستوں سے مقالہ نگاروں نے شرکت کی اور مغربی بنگال کے اردو ادب سے مختلف موضوعات پر مقالے پیش کئے۔
دو روزہ قومی سیمینار کی صدارت بزرگ شاعر قیصر شمیم نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر خورشید اکرم (ڈپٹی ڈائریکٹر دوردرشن، نئی دہلی) نے شرکت کی اور نظامت کے فرائض لٹریری سب کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نوشاد مومن نے انجام دےئے۔
ڈاکٹر منصور عالم، حقانی القاسمی، ڈاکٹر درخشاں زریں، ڈاکٹر نسیم احمد نسیم، مقصود دانش، ڈاکٹر عمر غزالی، ڈاکٹر نیلوفر فردوس، خورشید اکرم، ڈاکٹر احمد کفیل، ظہیر انور، ڈاکٹر سنجر ہلال بھارتی، ڈاکٹر امتیاز وحید، ڈاکٹر عبدالحئی، ڈاکٹر سید علی عرفان نقوی، ڈاکٹر غالب نشتر نے مختلف موضوعات پر مقالے پیش کئے۔
لٹریری سب کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نوشاد مومن نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عام طور سمینارز میں کسی شخصیت کے حیات و فن پر بحث کی جاتی ہے لیکن اردو ادب میں رونما ہورہی تبدیلیوں کا انکشاف ہونا بھی ضروری ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 10:05 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.