ETV Bharat / state

Two Smugglers Arrested in Kolkata آسام سے تعلق رکھنے والے جعلی نوٹوں کے دو سوداگر کولکاتا میں گرفتار

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 2:24 PM IST

کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے شہر کے دھرمتلہ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا اور ان سے 10 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کیے۔

آسام سے تعلق رکھنے والے جعلی نوٹوں کے دو سوداگر کولکاتا میں گرفتار

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مرکز دھرمتلہ علاقے میں کولکاتا پولیس کی اسپیشل فورسز کی ٹیم نے خصوصی تلاشی مہم چلائی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کی شناخت عبدالرزاق خان اور شائہر علی کے طور پر ہوئی ہے۔ پڑوسی ریاست آسام کے بارپیٹا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ٹی ایف کےاہلکاروں نے وسطی کولکاتا میں مئیر روڈ اور ڈفرین روڈ کراسنگ سے میدان پولیس اسٹیشن کی حدود میں دونوں کو گرفتار کیاگیا۔ ان کے پاس سے 500 روپے کی مالیت میں کل 10 لاکھ روپے برآمد کئے گئے تھے۔

مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ٹی ایف کی اینٹی ایف آئی سی این ٹیم نے آسام کے دو بدنام زمانہ جعلی کرنسی کے سوداگروں کو ڈفرن روڈ سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ میدان پولیس اسٹیشن کی حدود کے تحت روڈ اور میو روڈ کراسنگ پر تلاشی مہم چلائی گئی۔ اس دوران ان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ برآمد کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:National Investigation Agency این آئی اے نے ڈیٹونیٹر معاملہ میں منتاج علی کو گرفتار کرلیا

انہوں نے کہا کہ آئی پی سی کی دفعات 120B، 489B، اور 489C۔ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ کرنسی کہاں سے سپلائی کی جا رہی تھی اور اس ریکیٹ میں مزید ممبران بھی ہیں۔ مغربی بنگال پولیس نے کہا کہ مزید تفصیلات اکٹھا کرنے کے لئے آسام کی پولیس سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو جلد ہی بینک شال عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.