ETV Bharat / state

ساہا نے تریپورہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی رپورٹ طلب کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 5:33 PM IST

Tripura CM Manik Saha تریپورہ کے وزیر اعلی ڈاکٹر مانک ساہا نے مغربی تریپورہ میں ہند-بنگلہ دیش سرحد پر سمنا میں بھنگ کی کاشت میں شامل دیہی باشندوں کے ایک گروپ کے ذریعہ جمعہ کو سیکورٹی فورسز پر مبینہ حملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی۔

ساہا نے تریپورہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی رپورٹ طلب کی
ساہا نے تریپورہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی رپورٹ طلب کی

اگرتلہ/کولکاتا:پولیس نے بتایا کہ پنچ بتی گاؤں کے ایک باغیچہ میں تقریباً 60000 بھنگ کے پودے تباہ کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (رورل) اتم بنک اور ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت کم از کم سات پولیس اہلکار اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

تریپورہ کے وزیر اعلی ڈاکٹر مانک ساہا نے بتایا کہ وہ جمعہ کو ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھنگ کے پودوں کے ایک بڑے باغیچہ کو تباہ کرنے کے لئے گاؤں گئے تھے۔ تریپورہ میں بھنگ کی کاشت، ذخیرہ کرنے، نقل و حمل اور کھپت پر پابندی ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغیچہ کو تباہ کرنے کے بعد واپس آنے کے دوران، مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے سیکورٹی فورسز پربلا وجہ حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھر اور اینٹیں پھینکنا شروع کر دیں، جس سے سات فوجی زخمی ہو گئے۔" جب پولیس نے ان کا پیچھا کیا تو گاؤں والے بھاگ گئے۔

رپورٹ کے مطابق گاؤں والوں نے پہلے اپنے نقصان کے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کی اور کچھ دیر کے لیے انہیں یرغمال بنالیا۔ لیکن جب پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور گاؤں والوں پر ہلکا لاٹھی چارج کیا تو انہوں نے اینٹ اور پتھر پھینکنا شروع کر دیا۔ مظاہرین نے پولیس کی تین بسوں اور ایک بولیرو کار میں توڑ پھوڑ کی۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی سیکورٹی اہلکاروں کو کٹلامارا پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا اور پھر اگرتلہ گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو خطرے سے باہر قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راجیہ سبھا سے معطل ٹی ایم سی ایم پی اوبرائن کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے حوالے

راجستھان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے گئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ساہا نے ان دیہی باشندوں کی شناخت کرنے کے لئے تحقیقات کا حکم دیا جو منشیات کے خلاف مشن میں حکومت کو چیلنج کر رہے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.