ETV Bharat / state

نصرت جہاں کا امت مالویہ کو جواب

نصرت جہاں نے اپنے ٹویٹ میں امت مالویہ کو ٹرول ان چیف لکھ کر طنز کیا ہے۔

نصرت جہاں کا امت مالویا کو جواب
نصرت جہاں کا امت مالویا کو جواب
author img

By

Published : May 7, 2020, 6:44 PM IST

بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کے بنگال میں کورونا وائرس کے سلسلے میں تبصرے کو ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اداکارہ نصرت جہاں نے منگھڑت قرار دیا ہے۔

نصرت جہاں کا امت مالویا کو جواب
نصرت جہاں کا امت مالویا کو جواب

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے اس بار بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کو اپنے ایک ٹویٹ میں ٹرول ان چیف کہا ہے۔

واضح رہے کہ امت مالویہ نے بنگال میں کورونا وائرس کے متعلق صورتحال پر ٹویٹ کرکے ریاستی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگال میں ممتا حکومت کورونا وائرس کے اعداد وشمار کو چھپا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت پر لگاتار بی جے پی کی جانب سے ریاست میں کورونا وائرس کے متعلق اعداد و شمار کو چھپانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

امت مالویہ نے بھی اسی طرح کے الزامات لگاتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا اور اعدادوشمار کے متعلق دو تصاویر بھی ٹویٹ کیا تھا جس میں 4 اور5 مئی کے رپورت میں تضاد تھا۔

نصرت جہاں نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ' امت مالویہ کی جانب سے مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے متعلق جو اعدادوشمار پیش کئے ہیں وہ سب منگھڑت ہیں۔ ایک ایسے شخص کی باتیں جو اپنی ہی جماعت میں معتبر نہیں ہے۔ ایک ذہنی طور پر مایوس ہے اور غیر مہذب دعوے کر رہا ہے۔ جس کو اپنی ہی پارٹی نے غیر مہذب عناصر قرار دیا ہو ایسے لوگوں پر بس رحم آتا ہے'۔

نصرت جہاں نے اپنے ٹویٹ میں ایک اخبار کا تراشہ پوسٹ کیا ہے جس میں یہ خبر ہے کہ امیت مالویا کے باتوں سے خود کو الگ کیا ہے۔
مغربی بنگال کی حکومت پر بی جے پی کی طرف سے یہ الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ اس بیماری کے متعلق حقائق چھپاکر حکومت اس کو مزید پھیلانے میں معاونت کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.