ڈریک اوبرائن کی قیادت میں تین افراد پر مشتمل ترنمول کا نگریس کا وفد اتر پردیش کے سون بھدر جارہا تھا اسی وقت وارانسی ایئر پورٹ پرپولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے وفد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے۔ دفعہ 144 کے دوران چار سے زائد لوگ ایک ساتھ سڑکوں پر کھڑے نہیں رہ سکتے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان اور رکن پارلیمان ڈریک اوبرائن نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا سوال ہی نہیں ٹھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل ڈسٹریک مجسٹریٹ اور پولیس سپرٹینڈنٹ نے کہاکہ آپ تینوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا جا رہا ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ ہم تین رکن پارلیمان ہیں ۔ چار لوگوں کی موجودگی سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہو ےی ہے۔ اترپردیش پولیس کو پہلے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے بارے پوری معلومات حاصل کرلینی چاہئے۔
رکن پارلیمان ڈریک اوبراین کاکہنا ہے کہ ہم لوگ پہلے بی ایچ یو ٹروما سینٹر پہنچ کر زخمیوں سے ملاقات کر نے والے تھے اس کے بعد سون بھدر کا دورہ کریں گے۔