ETV Bharat / state

ٹونک تشدد: ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے کے الزام میں نریش مینا گرفتار - TONK VIOLENCE

امیدوار نریش مینا نے ایس ڈی ایم امیت کمار چودھری کو تھپڑ مارا جس کے بعد ان کے حامیوں نے پرتشدد احتجاج کیا۔

ٹونک تشدد: ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے کے الزام میں نریش مینا گرفتار
ٹونک تشدد: ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے کے الزام میں نریش مینا گرفتار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 8:35 PM IST

راجستھان میں ٹونک ضلع کے سمراوت گاؤں میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں آزاد امیدوار نریش مینا کو گرفتار کرلیا گیا۔ نریش، دیولی یونیارا اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں۔ قبل ازیں نریش مینا نے انتخابی ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار کو تھپڑ مارنے کے بعد علاقہ میں تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں 80 کے قریب گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

تشدد کے دوران پولیس کی متعدد گاڑیوں کے علاوہ 60 دو پہیہ گاڑیاں کو آگ لگائی گئی۔ نریش مینا نے جب ایس ڈی ایم امیت چودھری کو تھپڑ مارا تو پولیس نے نریش مینا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بعد حامیوں نے پتھراؤں کیا اور ہنگامہ شروع کردیا تھا۔ کشیدگی کے پیش نظر پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔ نریش مینا کے خلاف تشدد میں املاک کی تباہی اور انتخابی ڈیوٹی میں رکاوٹ سمیت 4 مقدمات درج کیے گئے۔ نریش مینا، کانگریس سے بغاوت کرکے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں المناک حادثہ، بس اور ٹیمپو کی ٹکر میں آٹھ بچوں سمیت 11 لوگوں کی موت

جمعرات کو پولیس کی بھارتی جمیعت سمراوت گاؤں پہنچی اور نریش مینا کو گرفتار کرلیا۔ وہیں پولیس نے بدھ کو پیش آئے تشدد کے واقعات کے سلسلہ میں 60 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.