بھاٹ پاڑہ میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری پر تشدد واقعات پر قابو پانے میں ناکام رہی پولیس و انتظامیہ کے خلاف عوام میں برہمی پائی جا رہی ہے، حکومت نے س ناکامی پر کارروائی کرتے ہوئے آج بیرکپور کے پولیس کمشنر تنمئے رائے چودھری کا تبادلہ کردیا اور ان کی جگہ منوج ورما کو بیرکپور کا پولس کمشنر مقرر کیا۔
تنمئے رائے چودھری کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی آپریشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ دارجیلنگ میں بھی پولیس محکمہ میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ اجئے نندا کو دارجیلنگ کا آئی جی بنایا گیا ہے اور آئ جی سی آئی ڈی اشوک پرساد کو کولکاتا پولیس کا اضافی کمشنر بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھاٹ پاڑہ اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے بعد 19 مئی سے فرقہ وارانہ تشدد شروع ہوگیا تھا۔