ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں آئی پی ایس افسروں کے تبادلے - جنوبی24 پرگنہ

اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں ریاست کے آئی پی ایس افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ایک روٹین ٹرانسفر ہے۔ دو ضلع کے آئی پی ایس افسروں کا ہی تبادلہ کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں آئی پی ایس افسروں کے تبادلے

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 1:53 PM IST

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کے آئی پی ایس افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو آئی پی ایس افسران کے تبادلے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی24 پرگنہ ڈائمنڈ ہاربر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھولا ناتھ پانڈا کو ‌‌‌ہوم گارڈ ایس پی میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ شمالی 24 پرگنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیجیت بنرجی کو ڈائمنڈ ہاربر کے نئے پولیس سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ایک روٹین ٹرانسفر ہے۔ دو ضلع کے آئی پی ایس افسروں کا ہی تبادلہ کیا گیا ہے۔ باراسات کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیجیت بنرجی کو ڈائمنڈ ہاربر کا پولیس سپرنٹنڈنٹ بنا کر بھیجا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں آئی پی ایس افسروں کے تبادلے
مغربی بنگال میں آئی پی ایس افسروں کے تبادلے

دوسری طرف بی جے پی نے آئی پی ایس افسران کے تبادلے پر ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ من پسند آئی پی ایس افسروں کو ان کی مرضی سے تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دس دسمبر کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی ندا کے قافلے پر حملے کے بعد سے ڈائمنڈ ہاربر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھولا ناتھ پانڈا سمیت دیگر دو آئی پی ایس افسروں کو ڈیپوٹیشن کے لئے دہلی طلب کیا گیا تھا۔ لیکن مغربی بنگال کی حکومت نے تینوں آئی پی ایس افسروں کے ڈیپوٹیشن کی پرزور مخالفت کی تھی۔ بعد ازاں مغربی بنگال کی حکومت اور وزارتِ داخلہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی جو اب تک جاری ہے۔ وزارت داخلہ کے تین افسران کے ڈیپوٹیشن کی ہدایت کے باوجود مغربی بنگال کی حکومت نے آئی پی ایس افسروں کے تبادلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.