ETV Bharat / state

کولکاتا: سیاحتی مقامت کھولنے کے احکامات

کولکاتا شہر کے معروف ترین سیاحتی مقامات کل سے عام لوگوں کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔

victoria memorial
victoria memorial
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 9:05 PM IST

گزشتہ کئی ماہ سے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر کولکاتا کے تمام سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔ 8 ماہ بعد ایک بار پھر سے عام لوگ کولکاتا کے وکٹوریہ میموریل، انڈین میوزیم اور سائنس سٹی جیسے سیاحتی مقامات کی تفریح کر سکیں گے۔

سیاحتی مقامت کھولنے کے احکامات

کورونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران تمام تفریحی و سیاحتی مقامات کو بند کر دیا تھا۔ ان لاک 5 میں رعایتوں کے مطابق آہستہ آہستہ زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔

مرکزی وزارات نے نوٹس جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق 10 نومبر سے کولکاتا کے چار معروف ترین سیاحتی مقامات کھول دیئے جائیں گے۔ ان مقامات میں سختی سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اصول و ضوابط کو ملحوظ رکھنا ضروری ہوگا۔ ان جگہوں کی تفریح کے لیے آن لائن ٹکٹ کو ترجیح دینے کی بات کہی گئی ہے۔

مرکزی وزارات ثقافت نے کولکاتا کے جن چار سیاحتی مقامات کو کھولنے کی اجازت دی ہے ان میں وکٹوریہ میموریل، انڈین میوزیم، سائنس سٹی اور برلا انڈسٹریل اینڈ ٹیکنالوجیکل میوزیم شامل ہیں۔

مرکزی وزارت کے مطابق ان سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی پر معمول تمام سیکورٹی اہلکاروں کو پی پی ای کٹ پہنا لازمی ہوگا۔ داخلی دروازے پر سینیٹائزیشن اور درجہ حرارت کی جانچ کی جائے گی۔ ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ معاشرتی دوری کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ ہر گیلری میں بہ یک وقت صرف 25 سے 30 لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.